ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی این ایکس معاملہ:پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ پہنچے چدمبرم

آئی این ایکس معاملہ:پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ پہنچے چدمبرم

Wed, 30 May 2018 23:05:51    S.O. News Service

نئی دہلی ،30؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایئر سیل میکسس معاملے میں گرفتاری سے تھوڑے وقت کے لیے راحت حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے آج آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں پیشگی ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ کا آج دروازہ کھٹکھٹایا۔ چدمبرم کی جانب سے ایڈووکیٹ پی کے دوبے نے عرضی دائر کی ہے۔کیس چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ کے سامنے ذکر کیا گیا۔بنچ نے معاملے کو آج ہی درج کرنے کی اجازت دے دی۔وکیل نے بتایا کہ معاملہ بعد میں جسٹس ایس پی گرگ کے سامنے آیا۔انہوں نے اس پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔اس سے پہلے دن میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے ایئر سیل میکسس منی لانڈرنگ کیس میں خصوصی جج او پی سینی کے پاس پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔سینی نے انہیں ایجنسی کی جانب سے جاری سمن کے مطابق پانچ جون کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی۔عدالت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے پانچ جون تک اس سے جواب مانگا۔ساتھ ہی اسے ہدایت دی کہ وہ اس وقت تک معاملے میں چدمبرم کے خلاف کوئی بھی دباؤ بنانے والی کارروائی نہ کرے۔


Share: